طلاق شدہ خاتون کو بلیک میل کرنے پر ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 14 جون ۔ ( سیاست نیوز) طلاق شدہ خاتون کو بلیک میل کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ شی ٹیم نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 39 سالہ بی سرینواس کے خلاف قانونی کارروئی کی سفارش کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سرینواس جو پیشہ سے رئیل اسٹیٹ کا تاجر ہے اس نے طلاق شدہ خاتون سے اپنی شادی شدہ زندگی کو راز میں رکھا اور خاتون سے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اُس سے قریب ہوا ۔ پیشہ سے خانگی ملازمہ خاتون شوہر سے طلاق کے بعد اپنے بچہ کے ساتھ زندگی بسر کررہی تھی ۔ پہلے یہ دنوں بات چیت کرتے تھے اس بات چیت کے سہارے سرینواس خاتون کے قریب ہوا اور اُن کی دوستی ہوگئی۔ خاتون کو سرینواس کے شادی شدہ ہونے کا علم نہیں تھا اور شادی کے وعدہ پر یقین کرتے ہوئے دونوں ایک دوسرے سے بہت زیادہ قریب ہوگئے اور دونوں کے درمیان جسمانی تعلقات پیدا ہوگئے تاہم اس دوران خاتون کو سرینواس کے شادی شدہ ہونے اور اس کے دو بچے ہونے کا علم ہوا تو خاتون نے دوری اختیار کرلی ۔ اس بات سے ناراض سرینواس نے خاتون کو رشتہ بنائے رکھنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا اور تنگ کرنے لگا دیگر صورت خودکشی کی دھمکی دینے لگا ۔ خاتون نے مسئلہ کو شی ٹیم سے رجوع کردیا اور شی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی ۔ ع