طلباء کو علامہ اقبال کی نظم پڑھانے پر معطل پرنسپل بحال

,

   

نئی دہلی ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پیلی بھیت کے سرکاری پرائمری اسکول کے پرنسپل فرقان علی جنہیں گزشتہ ہفتہ معرف شاعر علامہ اقبال کی نظم ’’لپ پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری ‘‘ کو طلباء سے پڑھانے کی پاداش میں معطل کیا گیا تھا انہیں دوبارہ بحال کردیا گیا ہے اور دوسرے اسکول میں منتقل کیا گیا ۔ فرقان علی کے معذور ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد انسانیت کی بنیاد پر انہیں اسی علاقہ کے دوسرے اسکول میں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیویند سروپ نے کہا کہ فرقان علی کو حتمی طور پر سخت انتباہ دے کر چھوڑدیا گیا ہے ۔ انہیں محکمہ کے قوانین پر عمل پیرا ہونے اور سینئر آفیسرس کی ہدایت پر اپنی ڈیوٹی انجام دینے کیلئے کہا گیا ہے ۔