طلبہ کیلئے کووڈ ویکسین لازمی قرار دینے کا منصوبہ

   

واشنگٹن ۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اسکولوں کے تمام طالب علموں کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لازمی لگائی جانا چاہیے۔ یہ بات گورنر گِیون نیوسوم نے سان فرانسیسکو میں کہی ہے۔ ان کے مطابق یہ نئے ضوابط نجی اور سرکاری اسکولوں پر آئندہ برس جنوری سے لاگو ہوں گے۔ تاہم اس کے لیے امریکی ڈرگ اتھارٹی ایف ڈی اے کی جانب سے 12 برس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کی منظوری ضروری ہوگی۔ اس عمر کے بچوں کے لیے اب تک صرف بائیو این ٹیک اور فائزر کی ویکسین کی ہنگامی منظوری دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسکول کے بچوں کو محض مذہبی اور طبی وجوہات کی بنا پر کووڈ ویکسین لازمی لگوانے سے چھوٹ دی جائے گی۔