طلبہ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ضروری : کلکٹر

   

سنگاریڈی ۔ 25ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی میں محکمہ سیاحت کی جانب سے طلبہ میں چھپی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور اُن کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے منعقدہ مختلف مقابلوں میں سنگاریڈی ضلع کے اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اسکول سطح کے مقابلوں میں ZPHS گمڈ ڈالا کے طلبہ نے پہلا، ZPHS (B) جوگی پیٹ نے دوسرا جبکہ ZPHS سنگیتھم؍کلبگور کے طلبہ نے تیسرا انعام حاصل کیا۔اسی طرح کالج سطح پر تارا ڈگری کالج، سنگاریڈی نے پہلا، گورنمنٹ ڈگری کالج، پٹن چیرو نے دوسرا اور MJPT کوہیر نے تیسرا انعام حاصل کیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر پرتیک جین نے کہا کہ طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچان کر اُن کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف مقابلوں، ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں۔ضلع کلکٹر نے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعامات حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو مبارکباد دی اور مستقبل میں بھی مختلف مقابلوں میں حصہ لے کر اعلیٰ سطح پر کامیابیاں حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔اس موقع پر اساتذہ، لیکچررز، محکمہ تعلیم کے افسران، محکمہ سیاحت کے انچارج افسر KAVS پرساد ریڈی اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔