طلبہ یونین کے سابق صدر راکیش جھاجھڑیا کا قتل

   

جھنجھنو ۔ جھنجھنو کے سیٹھ موتی لال کالج کے سابق طلباء یونین کے صدر راکیش جھاجھڑیا کو راجستھان میں کچھ نوجوانوں نے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر جھاجھریا جمعہ کی رات اپنے ساتھی سنجیو کے ساتھ کیہر پورہ سے بھداونڈا خورد کی طرف آرہے تھے کہ سامنے کھڑی ایک کیمپر گاڑی نے اچانک لائٹ جلائی اور ان کی کار کو ٹکر مار دی۔ حملے کو محسوس کرتے ہوئے راکیش جھاجھڑیا نے اپنی کار پیچھے کرنے کی کوشش کی لیکن پیچھے پہلے سے کھڑی ایک اور کیمپر نے بھی پیچھے سے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ دونوں طرف سے گھرے ہوئے راکیش جھاجھریا کو حملہ آوروں نے گھیر لیا اور گاڑی سے باہر نکال کر سریوں سے بری طرح پیٹا۔ سنجیو پر بھی حملہ کیا گیا اور موبائل چھین لیا گیا۔ حملہ آور راکیش کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ شدید زخمی راکیش کو جھنجھنو کے بی ڈی کے اسپتال لایا گیا جہاں انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔