’’طوفان‘‘ میں فرحان اختر کے پہلے لک کی ریلیز

   

اداکار فرحان اختر نے اپنی نئی فلم ’’طوفان‘‘ کا پہلا لک جاری کیا ہے۔ باکسنگ رنگ میں لی گئی۔ اس تصویر میں فرحان بہت ہی غصہ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں اداکار فرحان اختر نے اپنے اکاونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’جب زندگی میں مشکلوں کا سامنا کرتے ہیں۔ تو آپ اور مضبوط ہوتے ہیں۔ اس سال طوفان اٹھے گا فلم 2 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ یہ فلم اختر اور رتیش سدھوانی کے فلم پروڈکشن بینر پر بنائی جارہی ہے۔ راکیش اوم پرکاش مہرہ کی جانب سے ڈائرکٹ اس فلم میں پریش راویل اور مرنال ٹھاکر بھی ہے۔ یہ جوڑی اس سے پہلے فلم ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ میں ساتھ آچکی ہے۔