طیارہ کا لینڈنگ ٹائر ٹوٹ جانے کے باوجود امریکہ میں بحفاظت لینڈنگ

   

روم : دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ بوئینگ 400-747 ڈریم لفٹر گزشتہ روز حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے رہ گیا جب اٹلی کے مقام ترانٹو سے ٹیک آف کرنے کے فوری بعد اس کا لینڈنگ کرنے والا پہیہ (ٹائر) ٹوٹ کر نیچے گرگیا ۔اس ٹائر کا وزن 100 کیلو تھا ۔ اس طیارہ کی منزل امریکہ کا چارلسٹن ایرپورٹ تھا ۔ خود بوئینگ کمپنی نے بتایا کہ اڑان بھرنے کے بعد ٹائر ٹوٹ کر گرجانے کا ویڈیو وائرل ہوا اور اس کے ساتھ ہی لینڈنگ کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی ۔ تاہم خوش قسمتی سے امریکہ کے ایرپورٹ پر طیارہ نے بحفاظت لینڈنگ کی ۔