ظہیرآباد: روزہ و صحت پر سمینار اور افطار و طعام کا اہتمام

   

ظہیر آباد۔ 19 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد میں جماعت اسلامی ہند شانتی نگر ڈویژن کے زیر اہتمام ایک خطاب عام بعنوان ’روزہ اور صحت ‘ کل شام زیر تعمیر عوامی اسکول واسلامک سنٹر میں امیر مقامی محمد ناظم الدین غوری کی صدارت میں منعقد ہواجس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک در اصل قرآن کا مہینہ ہے جو ساری انسانیت کی ہدایت کا سرچشمہ ہے جو دل کے امراض کیلئے بھی شفاء ہے ڈاکٹر علیم االدین حیات ہاسپٹل نے خصوصی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر نواز الدین نیلم ہاسپٹل ،ڈاکٹر محمد عقیل کرسٹل ہاسپٹل نے بھی خطاب کیا اس پروگرام کا آغاز برادر محمد ریحان کی تلاوت قرآن و ترجمانی سے ہوا محمد شہبازالدین سیکرٹری ڈویژن نے مہمانان کا خیر مقدم کیا اس کی نظامت جناب محمد معین الدین جنرل سکریٹری نے کی اور اظہار تشکر بھی پیش کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد خلیل اللہ ڈاکٹر محمد اکرام علی ڈاکٹر محمد سمیع اللہ ودیگر ڈاکٹر ز کے علاوہ معززین ونوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی بعد ازاں افطار کی گئی، نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی اور طعام کابھی معقول انتظام کیاگیا ۔