ظہیرآباد میں آئیٹا کے اجلاس کا انعقاد

   

ظہیر باد۔آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر س اسو سی ایشن
AIITA
ظہیر آ باد یونٹ کا ماہانہ اجلاس اسلامک سنٹر آ ئیٹا کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں مقامی صدر خواجہ نظام الدین نے اساتذہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مقامی یونٹ کی جانب سے ظہیر آ باد ڈویژن کے تمام اسکولس کالجوں سرکاری دفاتر کے علاوہ تمام اساتذہ کو نئے سال 2021کے تقریبا “900کیلنڈر کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اساتذہ نے دیدہ زیب معلوماتی کیلنڈرکی سراہناکی اورخوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسکا انتظاررہتا ہے اساتذہ سے ممبرشپ بھی وصول کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اسٹیٹ پریس سکریٹری محمد معین الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی یونٹ کار کردگی کے اعتبار سیایک مثالی حیثیت رکھتی ہے انھوں نے مزید کہا کہ آ ئیٹا کی قومی اور ریاستی سطح پر چارسالہ میقات ضلعی اور یونٹ سطح کی دو سالہ میقات مکمل ہوچکی ہے اور اب تمام عہدیداران نگران کار رہینگے انتخابات کے لیے مرکز سیانتخابی شیڈول جاری ہوچکا ہے اور بہت جلد پریس نوٹ الگ سے جاری کردیا جائے گا اس موقع پر مقامی سکریٹری شیخ ولی اساتذہ عمران احمد خان، عبدالقیوم، محمد ارشاد، میڈ یاضلعی سکریٹری سید اظہر الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیر آ باد محمد ناظم الدین غوری، نذیر شریف، محمد یداللہ قیصر غوری، عبدالحفیظ،سلطان اعظم، رضوان احمد، محمد حامد و دیگر موجود تھے۔