ضلع پریشد میٹنگ اجلاس سے مانک راو کا خطاب
ظہیرآباد۔ 27 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزراء پونگولیٹی سرینواس ریڈی، دامودر راجنارسمہا، وویک وینکٹاسوامی اور ضلعی قانون سازوں نے ضلع پریشد دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں شرکت کے موقع پر رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے ایلینو کے اثرات کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا اور عہدیداروں کو الرٹ رہنے اور ایلینو کے اثرات کے پیش نظر عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ وقتاً فوقتاً صورتحال پر نظر رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا کہ ندرما مکانات سے متعلق سرکاری اسکیموں کے فوائد اہل مستحقین کو بغیر کسی تعصب اور غیر جانبداری کے فراہم کیے جائیں انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور متعلقہ حکام سے کوہیر منڈل کے دیگوال موضع میں اراضی کے مسائل کی جامع جانچ اور دیگوال گاؤں میں صنعتی پارک کے قیام کے لیے TSIIC 782.22 ایکڑ تفویض اور پٹہ اراضی کے حصول کی تجاویز ہیں۔ بتایا گیا کہ اس میں 572.01 ایکڑ مختص زمینیں اور 210.21 ایکڑ پٹہ اراضی شامل ہیں متعلقہ زمینوں سے متعلق کچھ سروے نمبروں، پٹہ داروں کی تفصیلات، زمین کے حقوق، اور زمینیں کیسے حاصل کی گئیں، کے بارے میں وضاحت کی ضرورت ہے۔