ظہیرآباد میں 5 دن سے آبی سربراہی بند

   

فوری آبرسانی کیلئے اقدامات کی اپیل ، ضلع کلکٹر سے کونسلر محمد غوث الدین کی نمائندگی
ظہیرآباد ۔ 12ستمبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ ظہیر آباد کے وارڈ نمبر 11 میں گزشتہ 5 دنوں سے معطل واٹر سپلائی فوری طور پر بحال کرنے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا کونسلر بلدیہ محمد غوث الدین غوری نے ضلع کلکٹر سنگاریڈی سے درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ وارڈ میں گزشتہ پانچ دنوں سے عدم آبی سربراہی کی وجہ سے وارڈ کی عوام کو پینے کے پانی کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزمرہ کی ضروریات کے لیے بھی پانی نہ ملنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بورویل موٹر کی خرابی کی وجہ سے پانی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے، میونسپل حکام نے کہا کہ وہ اس متعلقہ موٹر پمپ سیٹ خراب ہوچکا ہے اس کی مرمت کرنے کے بہانے میونسپل عہدیداران پمپ سیٹ ساتھ لیکر گئے ہیں تاہم پانچ دن گزرنے کے باوجود موٹر ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی اور نہ ہی نئی موٹر لگائی گئی جس کے نتیجے میں وارڈ 11 کی عوام کے لیے پینے کے پانی کا مسئلہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔یہ معاملہ میونسپل کمشنر اور میونسپل چیرمین کی توجہ متعدد بار فون پر لایا گیا ہے اور اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کرنے کی درخواست کی گئی ہے لیکن کوئی مناسب جواب نہیں ملا ہے۔فون کال کرنے کے بعد بھی جواب نہ آنا عوام کے مسائل کے تئیں عہدیداروں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسی طرح جب میونسپل اے ای اور ڈی ای کے افسران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بور کی موٹر خراب ہوگئی ہے اور نئی موٹر لگائی جائے گی تاہم پانچ روز سے عوام کو پینے کے پانی کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن اب تک اس مسئلے کا حل نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔پینے کا پانی عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔ یہ بھی افسوسناک ہے کہ ایک وارڈ میں پانچ دن سے پانی کی فراہمی بند ہونے کے باوجود ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کا کوئی متبادل نہیں ہے۔اس لیے میں معزز ڈسٹرکٹ کلکٹر سے درخواست کرتا ہوں یا نئی موٹر لگائی جائے اور پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔