ظہیر آباد میں کووڈ ٹیکہ کیلئے لمبی قطاریں

   

ظہیر آباد ۔ میونسپلٹی ظہیر آباد میں باگا ریڈی اسٹیڈیم کے قریب واقع نمبر 3 اسکول میں کووڈ ۔ 19 ویکسین کے لئے آج صبح سے شام تک عوام کی لمبی قطاریں اپنی باری کے لئے انتظار میں کھڑی رہیں۔ میونسپلٹی ظہیر آباد میں یہ خصوصی سنٹر قائم کیا گیا ہے جس میں کرانہ اور کپڑے کی دوکانات، ہوٹلوں میں کام کرنے والوں کے علاوہ ڈرائیورس کے لئے ویکسین دی جارہی ہے۔ اس موقع پر میونسپلٹی ظہیرآباد کی جانب سے پینے کے پانی کے علاوہ دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ظہیرآباد اربن پولیس اسٹیشن کی خاتون اے ایس آئی رکما نے بتایا کہ ظہیرآباد کے قرب و جوار کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے 670 افراد کو تاحال ویکسین دی گئی ہے۔