ظہیر آباد میں 600 کیلو گانجہ ضبط

   

حیدرآباد۔ اکسائز و انفورسمنٹ عہدیداروں نے ظہیر آباد ٹاون کے قریب ایک لاری سے 600 کیلوگرام گانجہ ضبط کرلیا ۔ اس کے علاوہ پانچ افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔ عہدیداروں کو 2 کیلوگانجہ کے 300 پیاکٹس ملے ہیں جو 25 تھیلوں میں منتقل کئے جا رہے تھے اور ان پر کوئلہ ڈال دیا گیا تھا ۔ معتبر ذرائع سے اطلاع ملنے پر اکسائز و انفورسمنٹ انسپکٹر نے بیدر چوراہے پر ایک دھابہ کے باہر لاری کو چیک کیا جس پر گانجہ ضبط ہوا ۔ پانچ افراد جو آندھرا ۔ اوڈیشہ سرحد سے مہاراشٹرا کو گانجہ منتقل کر رہے تھے گرفتار کرلئے گئے ۔ گرفتار شدگان کی شیخ افضل ‘ ایم ڈگمبر پوار ‘ ستیش مانک اور امیر شیخ کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے جو مہاراشٹرا سے تعلق رکھتے ہیں۔ گرفتار شدگان کو میڈیا کے روبرو پیش کیا گیا ۔