عآپ۔ بی جے پی اور شاہ دہلی انتخابات سے قبل کوئی گہری سازش کررہے ہیں

,

   

نئی دہلی۔عام آدمی پارٹی نے ہفتہ کے روزاپنے ان الزامات کو دہراتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اور ہوم منسٹر امیت شاہ 8فبروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر”بڑے پیمانے پر حالات خراب“ کرنے کے لئے”گہری سازش“ کررہے ہیں۔

عآپ لیڈر نے کہاکہ الیکشن میں بی جے پی کو اپنی شکست کا خوف ہے اور وہ چاہتے کہ دہلی کے ماحول کو خراب کرے۔انہوں نے کہاکہ ”ایک روز قبل(جمعہ کے روز) میں نے الیکشن کمیشن ا ور دہلی پولیس کو انتباہ دیاتھا کہ بی جے پی کی جانب سے حالات خراب کرنے کی منصوبہ سازی کی جارہی ہے۔

ایک گہری سازش بی جے پی اور امیت شاہ کررہے ہیں“۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس کے بعد شاہین باغ میں ایک شخص کے فائرینگ کے بعد سنگھ نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ”آج مرکز نے بجٹ پیش کیا۔ ساری حکومت دہلی میں ہے۔

کیاہورہا ہے؟کوئی بھی دہلی میں کہیں پر بھی گولی چلاسکتا ہے؟یہاں پر کوئی لاء اینڈ آرڈر ہے یا نہیں ہے“۔

انہوں نے کہاکہ جمعہ کے روز سے وہ فبروری 2کے روز بی جے پی کی منصوبہ سازی کے متعلق الیکشن کمیشن سے شکایت کے لئے وقت مانگ رہے ہیں ”مگر کوئی افیسر ہم سے ملاقات کے لئے دستیاب نہیں ہے“