عآپ او رکانگریس کی رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی۔ راہول نے کہاکہ کجریوال نے یو ٹرن لیاہے‘ سی یم کا کہنا ہے کہ کانگریس بی جے پی کی مدد کررہی ہے

,

   

اے اے پی نے سابق میں ہی یہ صاف کردیاتھا کہ جب تک ہریانہ میں سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بات نہیں ہوتی وہ کوئی الائنس قائم نہیں کرے گی

نئی دہلی۔ دہلی چیف منسٹر ارویندکجریوال کی جانب سے ایک روز قبل دئے گئے بیان جس میں انہوں نے کہاتھا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ سے ملک کوبچانے کے لئے عام آدمی پارٹی کچھ بھی کرے گی کے بعد کانگریس صدر رہول گاندھی نے ان کی پارٹی کے ساتھ الائنس کے مسلئے میںیوٹرن مارا ہے۔

انہوں نے ہیش ٹیگ اب عآپ کی باری پر مشتمل ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ’’ کانگریس او رعآپ کے درمیان اتحاد کا مطلب بی جے پی کا صفایا ۔ اس کو یقینی بنانے کے لئے کانگریس دہلی میں عآپ کے لئے چا رسیٹیں چھوڑنے کو تیار تھی ۔

مگر کجریوال نے پھر ایک مرتبہ یوٹرن مارا۔ ہمارے دروازے اب بھی کھلے ہیں ‘ مگر گھڑی کے کانٹے بھاگ رہے ہیں‘‘۔اے اے پی نے سابق میں ہی یہ صاف کردیاتھا کہ جب تک ہریانہ میں سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بات نہیں ہوتی وہ کوئی الائنس قائم نہیں کرے گی۔

راہول کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کجریوال نے کہاکہ’’ یوٹرن کیا؟بات چیت اب بھی جاری ہے۔ آپ کا ٹوئٹ دیکھاتا ہے کہ یہ وہ الائنس ہے جو آپ نہیں چاہارہے ہیں‘ مگر صرف دیکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ آپ کے اس بیان سے میں اداس ہوں۔آج مودی او رشاہ سے ملک کو بچانے اہمیت کا حامل ہے۔

یوپی او ردیگر ریاستوں میں ایسا نہیں ہورہا ہے‘ آپ اپوزیشن کے ووٹوں کی تقسیم سے مودی جی کی مدد کررہے ہیں‘‘۔ دہلی میں چارسیٹوں کی عآپ کو پیشکش کے بعد عام آدمی پارٹی قیادت نے ہریانہ میں تین اور چندی گڑھ میں ایک سیٹ کی مانگ کی ہے۔

ہریانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی اصلی مطالبہ گرگاؤں ‘ فریدآباد اور کرنال کی سیٹوں پر الائنس کے ذریعہ جیت پر بڑا یقین ہے۔ ابتداء میں جب الائنس کے امکانات پر با ت چیت کی شروعات ہوئی تھی اس وقت یہ مطالبہ سامنے نہیں تھا ۔ عآپ نے پہلے سے جے جے پی کے ساتھ الائنس کیاہے ۔

پی سی چاکو اے ائی سی سی جنرل سکریٹری نے بھی مقرر میٹنگ کی تصدیق کی ۔ انہو ں نے کہاکہ ’ ’ ہمارا پیغام پارٹی صدر کو پہنچادیاگیا ہے۔

کل تک ہم دہلی میں ماباقی تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیں گے۔ چوتھی سیٹ پر امیدوار کا نام کا پہلے ہی فیصلہ کردیاگیا ہے۔

تمام ناموں کا اعلان منگل کے روز کردیاجائے گا‘‘۔ عا م آدمی پارٹی نے تمام سات لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیاہے۔

منگل کے روز سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کاکام شروع ہوجائے گااور26اپریل تک اس کو اختتام ہوگا۔ مئی12کے روز دہلی میں رائے دہی مقرر ہے۔

پارٹی کی اعلی قیادت کو دہلی کانگریس کی صدر شیلا دکشٹ نے کہاکہ دہلی کا پارٹی کیڈر عام آدمی پارٹی کے ساتھ الائنس کی حمایت میں نہیں ہے