نرمدا: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے چیتر واسوا اور ان کے تقریباً 100 حامیوں کو منگل کو گجرات کے نرمدا ضلع میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے خلاف درج مقدمے میں پڑوسی بھروچ کے ایک پولیس اسٹیشن میں ہتھیار ڈالنے جا رہے تھے۔حکام نے یہ اطلاع دی۔ دیڈیا پاڑا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پرکاش پانڈیا نے کہا کہ ایم ایل اے کو امن و امان کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی تحویل میں لے لیا گیا کیونکہ وہ بغیر کسی اطلاع کے پولیس کے سامنے پیش ہو رہے تھے۔ پانڈیا نے کہاکہ ہم نے امن و امان کے خدشات کے پیش نظر واسوا اور اس کے تقریباً 100 حامیوں کو نوگام میں اس وقت حراست میں لیا جب وہ 10 دسمبر کو ایم ایل اے کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے سلسلے میں انکلیشور کے ایک پولیس اسٹیشن جا رہے تھے۔ بوائلر پھٹنے کے فوراً بعد 3 دسمبر کو بھروچ ضلع کے انکلیشور جی آئی ڈی سی (گجرات انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن) میں ایک صنعتی یونٹ کے احاطہ میں غیر مجاز داخلے پر قبائلی رہنما واسوا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔