کراچی ۔پاکستانی ٹسٹ اوپنر عابد علی کو دواخانہ سے چھٹی مل گئی ہے ۔چند روز پہلے یوبی ایل گراؤنڈ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں عابد علی کو بیٹنگ کرتے وقت سینہ میں تکلیف ہوئی تھی۔ ان کے دل کی شریانوں میں2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔کرکٹر کے والد کے مطابق عابد ابھی تیزی سے روبصحت ہیںاور پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔دواخانہ سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔