حیدرآباد9 جنوری (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹے میں عادل آباد، آصف آباد، منچریال ، نرمل ، جنگاوں ، سدی پیٹ، بھونگیر ، رنگاریڈی، حیدرآباد ، میڑچل ، وقارآباد، و میدک میں کہر کا امکان ہے ۔محکمہ نے کہا کہ آئندہ سات دن موسم خشک رہیگا ۔اقل ترین درجہ حرارت 13.7 ڈگری عادل آباد میں درج کیاگیا۔