عادل آباد میں درجہ حرارت 42.3ڈگری سلسیس ۔بعض اضلاع میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔ 5اپریل (یواین آئی) تلنگانہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس سے تجاوز کرگیا ۔اضلاع میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر درج کیاجارہا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔عادل آباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 42.3ڈگری درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات کی ڈائرکٹر ناگارتنا نے بتایا کہ بعض علاقوں میں آئندہ دو تا تین دنوں میں بارش کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی تلنگانہ،مرہٹواڑہ سے شمالی ٹاملناڈواور شمالی دوردراز کرناٹک کی سمت بناہوا ہے جس کے زیر اثرتیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ بارش کے امکان کے پیش نظر بعض مقامات پر درجہ حرارت میں کمی کے آثار ہیں۔شمالی تلنگانہ میں 42ڈگری درجہ حرارت کا امکان ہے ۔حیدرآباد اور متصل علاقوں میں اعظم ترین درجہ حرارت 39تا40ڈگڑی ہونے کا امکان ہے ۔موسم برسات کی آمد تک ایسی ہی صورتحال برقراررہے گی۔