عادی سارق خاتون گرفتار

   

حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ پولیس نے ایک عادی سارق خاتون کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دیڑھ لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر آر بھاسکر نے بتایا کہ 30 سالہ بنڈی کیرتی عرف درگاہ ساکن شنکرنگر سرور نگر پولیس کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 48 گرام طلائی زیورات 20 تولہ چاندی کے زیورات اور نقد رقم جس کی کل مالیت ایک لاکھ 50 ہزار روپئے بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا ۔ یہ خاتون سارق مصروف ترین اوقات میں آر ٹی سی بس میں سفر کرتی تھی اور توجہ ہٹاکر جیب کترنے کے علاوہ طلائی زیورات کا سرقہ کرتی تھی ۔