تہران : ایرانی مظاہرین میں ایک خاتون لیلیٰ حسین زادہ نے جیل سے عارضی رہائی کے بعد جیلوں میں قید خواتین کی حالت کو انتہائی خوفناک بتایا ہے۔لیلیٰ حسین زادہ کئی بار ایرانی جیل میں رہ چکی ہیں۔ اس بار حالیہ مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں گرفتار کی گئیں تاہم اب انہیں عارضی رہائی مل گئی ہے۔لیلیٰ حسین زادہ نے پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘ خواتین کو جیل میں سکون آور گولیوں کے علاوہ بے چین کر دینے والی گولیاں دی جاتی ہیں۔ لیکن کسی کو درد کی گولیاں نہیں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا جو کچھ جیل میں وہ دیکھ کر آئی ہیں وہ خوفناک ہے اور قیدیوں کے خلاف جرم ہے۔لیلیٰ کے مطابق ہیپاٹائٹس کی مریض خواتین کو بھی ٹسٹ اور مناسب علاج کی سہولت نہیں دی گئی ہے۔ کھانا انتہائی غیر معیاری اور آلودہ نوعیت کا دیا جاتا ہے۔