عازمین حج کیلئے تیسری قسط ادا کرنے کی آج آخری تاریخ

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل (سیاست نیوز) حج 2024 کے منتخب عازمین حج کو سفری اخراجات کی تیسری قسط ادا کرنے کیلئے کل 27 اپریل آخری تاریخ ہے۔ اگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی شیخ لیاقت حسین نے بتایا کہ پہلی قسط کی رقم 81800 اور دوسری قسط کی رقم 170000 روپئے ادا کردیئے گئے جبکہ تیسری اور آخری قسط کے طور پر 82900 روپئے ادا کرنے ہیں۔ منتخب عازمین کیلئے یہ آخری قسط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کیلئے فی عازم 15180 روپئے مقرر کئے گئے ہیں۔ شیرخوار بچوں کی صورت میں فی کس 9700 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آخری قسط اور دیگر رقومات حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائیٹ پر آن لائین جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ تلنگانہ سے فی عازم جملہ خرچ 349880 مقرر کیا گیا ہے ۔ رباط میں قیام کیلئے منتخب ہونے کی صورت میں مکہ مکرمہ کے رہائشی خرچ کی رقم واپس کی جائے گی۔ 1