عاشق کا اقدام خودکشی ، پہاڑی شریف میں سنسنی

   

تفریح کے بعد معشوقہ تنہا، دوست کی مدد پر عاشق کی برہمی
حیدرآباد /14 نومبر ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک عاشق کے انتہائی اقدام سے سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ عبداللہ نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی ۔ تاہم اس کے ساتھی سہیل کی بروقت چوکسی سے اس کی جان بچ گئی جو دواخانہ میں زیر علاج بتایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ جو پیشہ سے ڈرائیور کا ساکن مصطفی نگر علاقہ پیشہ سے ڈرائیور ہے ۔ اس کا ساتھی بتایا گیا ہے ۔ عبداللہ نے نواب صاحب کنٹہ علاقہ کی ساکن ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس نے آج اپنی محبوبہ کے ساتھ ہارڈ ویر پارک پہاڑی شریف علاقہ کا رخ کیا اور دونوں میں بات چیت جاری تھی ۔ اس دوران سہیل سامان سے لدے ہوئے آٹو کو لیکر تکوگوڑہ علاقہ میں گیا جس کی نظر اس جوڑی پر پڑی جو دونوں بات چیت کر رہے تھے ۔ جب سہیل سامان پہونچاکر واپس ہو رہا تھا تب لڑکی تنہا دکھائی دی اور سہیل نے اس لڑکی کو روک کر عبداللہ کے متعلق دریافت کیا اور بات چیت کر رہا تھا کہ عبداللہ اپنی موٹر سائیکل پر اسی وقت پہونچ گیا اور اس نے موٹر سائیکل میں رکھے ہوئے پٹرول کو جسم پر ڈال کر آگ لگالی ۔ اس دوران لڑکی فرار ہوگئی ۔ سہیل نے پہاڑی شریف کو اطلاع دی ۔ اس دوران اے سی پی ونستھلی پورم پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر مسٹر جے رام بھی مقام واردات پہونچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا ۔ عبداللہ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں زیر علاج بتایا گیا ہے ۔