عاشق کو شادی کیلئے راضی کرنے معشوقہ موبائل ٹاور پر چڑھ گئی

   

گورکھپور: اتر پردیش کی ایک 20 سالہ لڑکی نے ایک موبائل ٹاور پر چڑھ کر اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کا مطالبہ کیا۔ نامعلوم لڑکی نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس کے 24 سالہ بوائے فرینڈ نے اسے دھوکہ دیا اور وہ اس سے شادی کرنے کے وعدے سے انکار کر رہا تھا۔ ٹاور پر چڑھتے ہی اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے خاندان پر ان کی شادی کی مخالفت کرنے کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ نوجوان لاپتہ ہو گیا ہے۔یہ واقعہ مہاراج گنج ضلع میں پیش آیا جہاں لڑکی 50 میٹر اونچے ٹاور پر چڑھ گئی، جو ایک ٹول پلازہ کے قریب واقع ہے ،ٹریفک کچھ دیر کیلئے متاثر ہوئی ۔ اس واقعہ نے فلم شعلے کی یاد دلائی جس میں میں بسنتی (ہیما مالنی) سے شادی کیلئے ویرو (دھرمیندر) واٹر ٹینک پر چڑھ جاتا ہے۔