گوہاٹی : آسام میں ایک عجیب واقعہ سامنے آیا ہے۔ آسام کے ایک عاشق نے اپنی مردہ گرل فرینڈ سے شادی کرکے اس کی آخری خواہش پوری کی اور زندگی بھر غیر شادی شدہ رہنے کا عزم کیا۔ آج کل جہاں محبت صرف اور صرف ہوس کی تسکین کا ذریعہ بن گئی ہے۔ عاشق اپنی گرل فرینڈ کو بے دردی سے قتل کر رہے ہیں ، آسام کے اس عاشق نے اپنی مردہ گرل فرینڈ سے شادی کرکے دنیا کو محبت کی ایک الگ مثال پیش کر دی۔ آسام کے گوہاٹی کے ایک خانگی دواخانہ میں جمعہ کے دن بیماری کی وجہ سے ایک لڑکی کی موت ہوگئی۔ جب عاشق اپنی گرل فرینڈ کے گھر شادی کا سامان لے کر پہنچا تو سب حیران رہ گئے۔ بٹوپن نے کہا کہ وہ پرارتھنا بورا سے شادی کریں گے۔ محبوبہ کی اپنی دلہن بننے کی خواہش پوری کرنے کے لیے عاشق نے مرنے کے بعد بھی اسے اپنی دلہن بنالیا اور اس کی آخری خواہش پوری کردی۔بتا دیں کہ عاشق بٹوپن تمولی کی عمر 27 سال ہے اور وہ موریگاؤں ، گوہاٹی ، آسام کا رہنے والا ہے۔ بٹوپن تمولی نے چوپرمکھ کے کوسوا گاؤں کی 24 سالہ پرارتھنا بورا کے گالوں اور ماتھے پر سندور لگایا ، جس طرح سے کوئی نئی دلہن کو سندور لگاتا ہے۔ نوجوان نے اس کے گلے میں مالا ڈالیں اور شادی کی رسومات پوری کر کے شادی کرلی۔