عاقب نبی اور اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

   

لندن، 16ستمبر (یو این آئی) کاؤنٹی کرکٹ میں ہندوستانی کرکٹرز کا جلوہ دیکھنے کو ملا، جہاں عاقب نبی اور جے دیو انادکٹ نے گیند سے تو مینک اگروال نے بیٹ سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مکیش کمار نے بھی ناٹنگھم شائر کی جانب سے ڈیبیو کیا۔گلیمورگن (132) نبی 4-36 اور30-0کی سری 115 (زین العابدین 4-26) )کے خلاف 47 رنز کی برتری رہی۔ اوول میں کھیلے جا رہے گلیمورگن اور سری کے درمیان میچ میں پہلے ہی دن وکٹوں کی ایسی جھڑی لگی کہ کل 20 وکٹ گرگئے ۔ سری نے گلیمورگن کو 132 رن پر آل آؤٹ کیا اور جواب میں خود بھی 115 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ پورے دن دونوں ٹیموں کے فاسٹ بولروںکا غلبہ رہا۔19 سالہ جیک ہوپ بیل نے اپنے دوسرے فرسٹ کلاس میچ میں گلیمورگن کی جانب سے سب سے زیادہ 33 رن بنائے ، جبکہ سری کی جانب سے ریان پٹیل کے 26 رن سب سے بڑا اسکور رہے ۔عاقب نبی سری کے چار رکنی فاسٹ بولنگ اٹیک میں سب سے کامیاب بولر رہے ۔ انہوں نے10 اوور میں36 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے ۔ سری نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا تھا اور سیم کرتی پچ پرگلیمورگن نے لنچ تک4 وکٹ پر 93 رن بنا لیے تھے ۔ نبی کا پہلا اسپیل لاجواب تھا، انہوں نے5 اوور میں صرف27 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے ۔ ان کا شکارآسا ٹرائب، کیرن کارلسن اور ہوپ بیل بنے ۔ نبی ہوا میں بھی گیند کو لہرا رہے تھے اور پچ سے بھی انہیں دیر سے سوئنگ مل رہی تھی۔ انہوں نے اپنے ساتویں گیند پر ٹرائب کو دوسری سلپ میں31 رن پرکیچ کرا دیا۔ نبی کی گیند پر ہی دو اوور بعد سِبلی نے پہلی سلپ میں قدرے مشکل کیچ لیتے ہوئے کارلسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد نبی نے شاندار لیگ کٹر ڈالی، جس نے ہوپ بیل کے آف اسٹمپ کو اڑا دیا۔ بیٹر نے آگے بڑھ کر دفاع کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن گیند بیٹ کو چھوکر اسٹمپ سے جا ٹکرائی۔لنچ کے بعد گلیمورگن کی اننگز اچانک پوری طرح بکھر گئی۔ وورل کی گیند پرکیلے وے کو دوسری سلپ میں22 رن پرکیچ کرا دیا گیا اور اس کے بعد آخری پانچ وکٹ محض 12 رن کے اندر آٹھ اوور میں گرگئے ۔ نبی دوبارہ بولنگ پر آئے اور بلی روٹ کو49 گیندوں میں 11 رن پر وکٹ کے پیچھے کیچ کرا دیا۔ علاوہ ازیں سابق ہندوستانی ٹسٹ بیٹرمینک اگروال نے بینکس ہومز ریور سائیڈ میں سیزن کا آخری میچ دیکھنے آئے شائقین کو شاندار177 رن کی اننگز سے خوش کردیا۔ ان کی اس اننگز کی بدولت ڈویژن ٹو چیمپئن ڈرہم نے ووسٹر شائر کے خلاف کاؤنٹی چمپئن شپ میچ کے پہلے دن پوری طرح غلبہ بنائے رکھا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک ڈرہم 7 وکٹ پر 437 رن بنا چکا تھا۔ وہ پورے پانچ بیٹنگ بونس پوائنٹ حاصل کرنے سے صرف 13 رن دور تھا، حالانکہ اسے ان پوائنٹس کی خاص ضرورت نہیں تھی۔