عالم اسلام حضرت محمدؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہوجائے تو سارے مسائل سے چھٹکاراممکن: پروفیسر اختر الواسع

   

نئی دہلی، 14نومبر (سیاست ڈاٹ کام )ہفتہ وحدت کے موقع پر مولانا آزاد یونیورسٹی کے صدر پروفیسر اخترالواسع نے قرآن کی روشنی میں اتحاد پر زور ڈالتے ہوئے کہا کہ آج اگر پورا عالم اسلام حضرت محمدؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہوجائے تو سارے مسائل سے چھٹکارا پایاجاسکتا ہے ۔یہ بات انہوں نے ایران کلچرل ہاؤس میں سہ روزہ مسابقہ ئ حفظ وقرائت قرآن کریم کے اختتام کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسابقات قرآنی پر ایران کی یہ کوشش لائق تعریف ہے اور اللہ کے نزدیک قابل قبول ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ یہ مسابقہ گزشتہ 19بر سوں سے مسلسل منعقد ہورہا ہے ۔یہ کامیابی کی دلیل ہے ۔ہندوستان میں آیت اللہ خامنہ کے نمائندہ حجت الاسلام مہدی مہدوی پور نے فرمایا کہ ایران نے اسلامی انقلاب کے بعد قرآن سے متعلق دینی اور علمی سرگرمیوں کو ملک کی ترجیحات میں رکھا ہے۔