عالیہ بھٹ کے اشتہار پر کنگنا کی تنقید

   

ممبئی۔ اداکارہ کنگنا رناوت جو حال ہی میں جے للیتا کی بائیوپک فلم تھلائی میں نظر آئی ہیں انہوں نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کے ایک جیولری برانڈ کے اشتہار کو نشانہ بنایا ہے اور کنیادان کی روایت پرسوال اٹھاتی ہے۔ کمرشل اشتہار میں عالیہ بھٹ کاکردارایک دلہن کا ہے جس میں انہیں سوچتے ہوئے دیکھایا جاتاہے کہ کیا عورتیں کنیادان کے دوران کسی مردکودیاجانیوالی پریا دھان (کسی اور کی دولت) ہیں ؟ اشتہارکے اختتام پر دلہن اعلان کرتی ہیکنیادن نہیں، کنیا مان(اپنی بیٹی کو بطورتحفہ نہ دیں اسے عزت دیں)۔کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک لمبی پوسٹ کی جس میں ہندو ثقافت میں کنیادان کی اہمیت اورتاریخ کو اجاگرکیا گیا۔ اس نے برانڈ پرہندومخالف پروپیگنڈا کرنے کا الزام بھی لگایا اور اپنے فالوورس سے مطالبہ کیاہے وہ اشتہارپر پابندی لگائیں۔