عامر خان کی ’ دنگل ‘ ایک دہے کی بڑی بلاک بسٹر فلم : یاہو انڈیا

   

ممبئی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عامر خان کی 2016 میں ریلیز ہوئی فلم دنگل کو یاہو انڈیا کی رپورٹ میں ایک دہے کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم قرار دیا گیا ہے ۔ اس فلم نے 2,000 کروڑ روپئے کا کاروبار کیا تھا ۔ دنگل کے بعد بجری بھائی جان اور پی کے ‘ سنجو ‘ ٹائیگر زندہ ہے اور وار ایسی فلمیں ہیں جنہیں ایک دہے کی 10 سب سے بڑی بلاک بسٹر فلموں میں شامل کیا گیا ہے ۔