عام آدمی پارٹی کا جموں میں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج

   

جموں: عام آدمی پارٹی نے چہارشنبہکے روز یہاں پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے ۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کو واپس لیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اس ٹیکس کے خلاف لوگوں نے جموں وکشمیر میں احتجاج کیا لیکن اس کو پھر بھی لاگو کیا گیا’۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگ ابھی اس لائق نہیں ہیں کہ وہ یہ ٹیکس ادا کر سکیں تاہم جب ان کے مالی حالات ٹھیک ہوجائیں گے تو وہ یہ ٹیکس بھی ادا کریں گے ۔موصوف احتجاجی نے کہا کہ پانچ برسوں سے جموں و کشمیر میں لوگوں کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں بے روز گاری ہے اور بازاروں کا حال بھی خراب ہے ۔