عبدالستار کے استعفے کی افواہیں آج سی ایم سے ملاقات متوقع

   

اورنگ آباد ، 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا لیڈر عبدالستار جن کے تعلق سے مہاراشٹرا وزارت سے مستعفی ہوجانے کی افواہ پھیل گئی کیونکہ انھیں کابینی درجہ حاصل نہیں ہوا، انھوں نے ہفتہ کو کہا کہ وہ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کے بعد لب کشائی کریں گے۔ قبل ازیں دن میں سینا قائدین نے ایسی اطلاعات مسترد کردیئے تھے کہ عبدالستار جو مملکتی وزیر ہیں، انھوں نے استعفا دے دیا کیونکہ وہ کابینی وزارت کے خواہاں ہیں۔ عبدالستار نے شام میں میڈیا کو اپنے استعفا کی افواہ پر بتایا کہ وہ صدر سینا و سی ایم ٹھاکرے سے کل ممبئی میں ملاقات کے بعد اس موضوع پر بولیں گے۔