عبداللہ کٹی صدر نشین سنٹرل حج کمیٹی سے عازمین حج کے مسائل پر میر ہادی علی کی نمائندگی

   

حیدرآباد ۔ 19 جون (راست) اے پی عبداللہ کٹی صدر نشین سنٹرل حج کمیٹی کی خیرمقدمی تقریب زیر صدارت مسٹر افسر پاشاہ صدر پی جے بی اسٹیٹ اقلیتی مورچہ بی جے پی آفس پر منعقد ہوئی جس میں انہوں نے ریاست تلنگانہ کے عازمین حج کے مسائل پر بات چیت کی جس میں مسٹر ایف ایس لائق علی نیشنل سکریٹری بی جے پی اقلیتی مورچہ، مسٹر حنیف علی رکن سنٹرل وقف کونسل حکومت ہند مسٹر مجیب جنرل سکریٹری اقلیتی مورچہ اور تلنگانہ اسٹیٹ کے بی جے پی قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسٹر میر ہادی علی صدر بی جے پی رنگاریڈی (اربن) ڈسٹرکٹ اقلیتی مورچہ نے ایک میمورنڈم صدر نشین سنٹرل حج کمیٹی عبداللہ کٹی کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے مسلمان عازمین حج کی 65 سال کی عمر کی حد کو برخواست کرنے کی ریاستی سطح پر عازمین حج کی خدمت کے لئے جانے والے خادم الحجاج میں ایک شیعہ نمائندہ کو بھی خادم الحجاج مقرر کرنے 4 لاکھ سے زائد حاجیوں کا خرچ جو آرہا ہے موجودہ دور میں حج سبسیڈی دوبارہ جاری کرنے پر غور کرنے کے علاوہ سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے ممبئی اور دوسرے شہروں میں آئی اے ایس، آئی پی ایس کوچنگ سنٹرس کو بھی تلنگانہ میں شروع کرنے کی خواہش کی۔ اس پر صدر نشین نے آنے والے حج کے سال پر یکسوئی کا تیقن دیا۔