عثمانیہ اسپتال کا دروازہ102سال میں پہلی مرتبہ مقفل۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ عثمانیہ جنرل اسپتال کی باب الدخلہ کو پیر کی صبح 102سال میں پہلی مرتبہ مقفل کردیاگیاہے۔

مذکورہ سپریڈنٹ عثمانیہ جنرل اسپتال نے نظام ہشتم عثمان علی خان کی دور میں 1917کے وقت میں تعمیر کردہ تاریخی عمارت کے باب الدخلہ کو مقفل کردیا ہے

YouTube video

مذکورہ عمارت میں 15جولائی کے روز بارش کا پانی داخل ہوجانے کے بعد سے اس کو خالی کردیاگیاتھا۔

تقریبا26ایکڑ پر مشتمل اراضی پر پھیلے ہوئے عثمانیہ جنرل اسپتال میں تین بلاک ہیں جس کے نام ائی پی بلاک‘ اوٹ پیشنٹ(او پی) بلاک یا قلی قطب شاہ بلاک ہے۔

ریاستی حکومت کے اس اقدام کے بعد شہریوں میں اس با ت کا خوف زیادہ بڑھ گیا ہے کہ تاریخی عثمانیہ جنرل اسپتال کی اس عمارت کو بہت جلد مہندم کردیاجائے گا۔