عثمانیہ ہاسپٹل میں مریض کے مددگار ہی طبی عملہ کا کام کررہے ہیں

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : غریبوں کے دواخانے کے نام سے مشہور عثمانیہ ہاسپٹل کی ترقی اور مریضوں کو موثر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر ترقیاتی اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن آج بھی ہاسپٹل میں مریضوں کے لیے سہولتوں کا فقدان ہے ۔ جس کا ثبوت یہ تصویر ہے ۔ اس خاتون کا نام وجئے لکشمی ہے اور پرانے شہر کے فلک نما کی ساکن ہے ۔ اس کا شوہر سری رام کار ڈرائیور ہے ۔ حالیہ دھوپ کی لو لگنے سے بیمار ہوگیا ۔ کار کے مالک نے قریب میں واقع ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا ۔ ہاسپٹل کے انتظامیہ نے زیادہ فیس طلب کرنے پر کمزور معاشی حالت کی وجہ سے عثمانیہ ہاسپٹل میں گذشتہ ماہ 24 اپریل کو شریک کیا گیا ۔ ہاسپٹل عملہ کا کوئی مددگار نہ ہونے کی وجہ سے اس کی شریک حیات سب کچھ کررہی ہے ۔ ایک طرف ٹسٹوں کے لیے لیاب کے سامنے انتظار کررہی ہے ۔ دوسری طرف سیلان کا بوتل ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہے ۔۔ ن