حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : یقینا گرمی شدت اختیار کر گئی ہے ۔ لوگ پریشان ہیں مگر شہر میں ابھی پینے کے پانی کی قلت پیدا نہیں ہوئی ہے ۔ ہاں البتہ شہر کے مواضعات میں پینے کے پانی کی قلت محسوس کی جارہی ہے ۔ پانی کے لیے دوڑ دھوپ کرنے والی یہ تصویر کسی گاوں یا شہر کے مضافات کی نہیں ہے ۔ بلکہ شہر کے درمیان رہنے والے عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈائری فارم بستی کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مقامی لوگ پانی حاصل کرنے کے لیے کن مسائل سے گذر رہے ہیں ۔ یہ بستی عثمانیہ یونیورسٹی کے حدود میں آتی ہے ۔ عہدیداروں نے نلوں سے بستی والوں کو پینے کا پانی حاصل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔ پانی زندگی کا اہم جز ہے جس سے مقامی عوام کافی پریشان ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ دو دن میں ایک مرتبہ پانی سربراہ کرنے والے پانی کے ٹینکر پر انحصار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں مقامی عوام نے حکومت بالخصوص واٹر ورکس سے ان کے مسائل کو حل کرنے اور موسم گرما میں پینے کے پانی کا معقول انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔ ن