عثمان ساگر کے 4 اور حمایت ساگر کے 3 دروازے کھلے رکھے گئے حمایت ساگر میںسطح آب مکمل

   

حیدرآباد 14 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے عثمان ساگر کے چار دروازے چار فیٹ تک اور حمایت ساگر کے تین دروازے دو فیٹ تک کھلے رکھے ہیں اور پانی کی نکاسی کی جا رہی ہے ۔ دونوں ہی ذخائر آب میں شہر اور اطراف میں گذشتہ چند دنوں میں ہوئی بارش کی وجہ سے پانی کا بہاو درج کیا گیا تھا ۔ جمعہ کو عثمان ساگر میں سطح آب 1,789.50 فیٹ درج کی گئی جبکہ اس کی مکمل سطح آب 1,790 فیٹ ہے ۔ یہاں 900 کیوسکس پانی کا بہاؤ ہے جبکہ 1,836 کیوسکس پانی کی نکاسی عمل میں لائی گئی ۔ اسی طرح حمایت ساگر میں پانی کی سطح مکمل ہوگئی ہے ۔ یہاں مکمل سطح آب 1,763.50 فیٹ تک پانی جمع ہوگیا ہے ۔ یہاں 2000 کیوسکس پانی کی آمد ہو رہی ہے جبکہ 2,060 کیوسکس پانی کا اخراج عمل میں لایا جا رہا ہے ۔