عثمان نگر سیلاب متاثرین کے لئے سانپ ایک نئی مصیبت۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ عثمان نگر کے سیلاب متاثرین جو پچھلے 50دنوں سے زیر آب زندگی گذار رہے ہیں کو اب ایک نئی مصیبت”سانپ“ کاسامنا ہے۔ عارضی طور پرسیلا ب متاثرین جوہیں وہ قریب کے شاہین نگر علاقے میں قیام کئے ہوئے ہیں‘جنھیں ایک مقامی این جی او نے سیلاب کے پانی میں سانپوں کی موجودگی کی جانکار ی دی ہے۔

عثمان نگر کے سیلاب کی وجہہ سے ائے پانی میں سانپ کی موجودگی کے منظرسیاست ڈاٹ کام کے ویڈیو جرنلسٹ عبدالمکرم نے اپنے کیمرہ میں قید کئے ہیں۔

کم سے کم اٹھ سانپ اور دس فٹ لمبی اژدھوں کی موجودگی کو کیمرہ میں قید کیاگیاہے

YouTube video

حسینہ بیگم جس کا مکان عثمان نگر میں چھ فٹ پانی کے اندر ہے نے کہاکہ ”قریب کے شاہین نگر علاقے میں اپنے دوبچوں کے ساتھ اپنے علاقے سے پانی کی نکاسی کا انتظارکررہی ہوں۔

مگر اس ہفتہ کے اوائل میں ماس فاونڈیشن نے والینٹرس نے جانکاری دی ہے کہ بہہ کر آنے والے پانی میں سانپ موجود ہیں۔ کشتی کی مدد سے ہم نے اپناکچھ ضروری سامان ہی نکالا ہے“۔حالیہ موسلادھار بارش نے کئی لوگوں کے بے گھرکردیاہے۔

کئی مکانات عمارتیں زیر آب ہیں۔اسکے ساتھ سانپ‘ بچھو اوردیگر کیڑے مکوڑے بھی علاقے میں دیکھے گئے ہیں۔ اس کے پیش نظر سانپ پکڑنے والی بے شمار ٹیموں کو علاقے میں تعینات کردیاگیاہے۔

فرینڈس آف اسنیک سوسائٹی کے ہلپ لائن نمبر پر سانپ کو پکڑنے کے لئے کال کیاجاسکتا ہے۔

helpline number 83742-33366.