11 تا31 جنوری تک آن لائن درخواستوں کی وصولی۔ 15 فروری سے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت
حیدرآباد۔/4 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست کی مختلف عدالتوں میں1904 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے بیک وقت 6 نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ جن میں ایگزامینر، فیلڈ اسسٹنٹ، جونیر اسسٹنٹ، ریکارڈ اسسٹنٹ، پروسیس سرور، آفس سب آرڈینیٹ کے جملہ 1904 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان جائیدادوں پر تقررات کیلئے 11 تا 31 جنوری آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ 15 فروری سے ہال ٹکٹس ویب سائیٹس سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ مارچ میں متعلقہ جائیدادوں کیلئے کمپیوٹر پر مبنی امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے بتایا کہ عنقریب امتحانات کی تواریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات، تحفظات، تعلیمی قابلیت کے علاوہ دیگر تفصیلات ہائی کورٹ کی سرکاری ویب سائیٹ httpi/tshc.gov.in ملاحظہ کریں۔ کسی بھی شکوک و شبہات کی وضاحت کے لئے ای میل [email protected] پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ کے کام کے دنوں میں فون نمبر040-23688394 پر بھی کال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ن