عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر بیان دے کر گھرے راہل گاندھی ، وزیر قانون نے کہا : معافی مانگیں

   

کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی  نے کہا کہ مودی سرکار نے عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور پیگاسس اسپائی ویئر کو لوگوں کی آواز دبانے کا ذریعہ بنالیا ہے ۔ وہ لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لے رہے تھے ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کئی اہم ایشوز اٹھائے ۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر ملک کے وزیر قانون کرن ریجیجو نے فورا رد عمل ظاہر کیا اور راہل گاندھی سے معافی کا مطالبہ کردیا ۔ وہیں  پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھی راہل کے بیان پر تیکھا رد عمل ظاہر کیا ۔