عراقی، کویتی اور امریکی بحریہ کی مشترکہ گشت

   

واشنگٹن : امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کی کمان نے عراق، کویت اور امریکی بحری فوج کے خلیجی پانیوں میں مشترکہ پٹرولنگ کی تصدیق کی ہے۔گذشتہ چار مہینوں کے دوران تینوں ملکوں کی نیول فورسز کی مشترکہ گشت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، جس کا مقصد علاقائی بحری سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔ان کا مزید کہا تھا کہ ’’امریکی بحریہ میں شامل ہمارے بحری جہازوں نے عراقی بحریہ اور کویتی کوسٹ گارڈ کے ساتھ مل کر کام کیا اور بحری سلامتی سے متعلق جنگی مشقیں کیں۔امریکی بحریہ کی مرکزی کمان، مشترکہ میری ٹائمز فورسز اور پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر براڈ کوپر کا کہنا تھا ’’باہمی تجربات میں شراکت مشرق وسطیٰ کے بحری راستوں محفوظ استحکام کی بنیاد ہیں۔ ہمارا مسلسل تعاون علاقائی پانیوں کے تحفظ سے متعلق ہماری اجتماعی ذمہ داری کا غماز ہے۔‘‘یاد رہے کہ تینوں ممالک اس سے قبل رواں برس 25اگست کو بھی خلیج میں ایسے ہی بحری گشت کا اہتمام کر چکے ہیں۔