عراق فضائی حملے میں داعش کے نو دہشت گرد ہلاک

   

بغداد، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شمالی صوبہ کرکوک میں عراقی اور بین الاقوامی اتحاد کے فضائی حملے میں داعش (آئی ایس) کے نو دہشت گرد مارے گئے ۔ عراقی فوج نے یہ اطلاع دی۔ عراق مشترکہ مہم کمان (جے اوسی) کے ایک بیان کے مطابق خفیہ رپورٹوں پر کارروائی کرتے ہوئے عراقی اور اتحادی فضائیہ نے صوبائی دارالحکومت کرکوک کے جنوب میں بغداد سے تقریبا 250 کلومیٹر دور وادی ابو خنا زیر علاقے میں داعش کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی۔ بیان میں کہا گیا کہ عراقی فورسز نے تباہ کئے گئے ٹھکانے کی تلاشی لی جہاں دہشت گردوں کی نو نعشیں ملی اور دھماکہ خیز مواد سے منسلک 20 سیل فون بھی پائے گئے ۔ عراق میں 2017 کے آخر میں عراقی سیکورٹی فورسز کے پورے ملک سے شدت پسند داعش کے دہشت گردوں کو پوری طرح شکست دینے کے بعد سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔