عراق : فوجی مہم میں داعش کے چھ دہشت گرد ہلاک

   

بغداد ۔ 9 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق کے مشرقی دیالی صوبے میں سکیورٹی کی جانب سے دو ہفتوں تک چلا ئی گئی ایک مہم میں داعش (آئی ایس) کے چھ دہشت گرد مارے گئے ۔ اس فوجی مہم میں داعش کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ۔ دیالی صوبائی کونسل کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ صادق الحسینی نے کہا کہ حد الوقف علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کیلئے بڑے پیمانے پر فوجی مہم چلائی گئی۔اس مہم میں فوج، ریپڈ رسپانس کی صوبائی پولیس اور نیم سکیورٹی فورس نے بھی حصہ لیا۔ سکیورٹی فورسز نے داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب کئے گئے 20 بموں کو بھی ناکارہ بنایا ۔ عراق میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے 2017 میں داعش کے تقریبا خاتمے کے بعد سکیورٹی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ۔