عراق میں داعش کے حملے پانچ پولیس اہلکار ہلاک

   

بغداد،5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شمالی صوبہ کرکوک میں داعش (آئی ایس) کے دہشت گردوں نے جمعرات کو حملہ کر دیا جس میں ایک افسر سمیت پانچ عراقی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔کرکوک صوبے کے ایک سکیورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔عراقی پولیس کے میجر ہاشم صالح نے بتایا کہ داعش کے مسلح افراد نے تلاشی مہم چلا رہی پولیس فورس کی ایک ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ یہ حملہ بغداد سے 250 کلو میٹر شمال میں داقوق کے قریب ہوا۔مسٹر صالح نے بتایا کہ داعش کے دہشت گردوں نے گھات لگا کر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک میجر سمیت پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔حملہ کرنے کے بعد دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے ۔