عراق میں فضائی حملہ، داعش کے8 دہشت گرد ہلاک

   

بغداد 5مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے مشرقی صوبے الانبار میں بین الاقوامی اتحادی افواج نے پیر کو داعش (آئی ایس) کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا، جس میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔عراق کی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی۔وزارت دفاع نے بتایا کہ امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج نے عراقی افواج کے ساتھ مشترکہ طور پر مہم چلائی اور جنگی طیاروں نے عراق کے دارالحکومت بغداد سے تقریبا 180 کلو میٹر مغرب میں کوبیساکے ریگستان میں واقع داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ وزارت دفاع نے کہا‘‘اس حملے میں داعش کے آٹھ دہشت گرد مارے گئے اور ان کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ’’۔قابل ذکر ہے کہ جون 2014 میں شمالی اور مغربی عراق کے کافی حصوں پر داعش کی طرف سے قبضہ کرنے کے بعد اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ میں عراق کی فوج کا ساتھ دینے کے لئے امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی افواج کا قیام کیا گیا تھا۔