عراق کا بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈہ کی بحالی کا منصوبہ

   

بغداد: عراقی حکام نے بغداد قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی خستہ حال سہولیات کو ترقی دینے کے مقصد سے اس کی بحالی کے لیے عالمی بینک گروپ سے منسلک بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔اس معاہدے کی یاداشت پر عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے دستخط کیے ہیں۔ “انٹرنیشنل انسٹی ٹیوشن جو ایک مربوط سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو فراہم کرتا ہے وہ ہوائی اڈے کی توسیع، مالی امداد، آپریشن اور دیکھ بھال کی نگرانی کرے گا”۔بیان کے مطابق اس معاہدے کا مقصد “ہوائی اڈے کی کارکردگی، اس کی سہولیات اور حفاظتی عوامل کو مضبوط کرنا اور اس کی خدمات کو بہتر بنانا ہے تاکہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی دنیا کے عالمی معیاری ہوائی اڈوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکے۔بغداد ایئرپورٹ چالیس سال قبل تیار کیا گیا تھا جس کے بعد ہوائی اڈے کی غیرمعمولی اہمیت کے باوجود اس کی ترقی اور بحالی کے لیے کوئی بڑا پروجیکٹ جاری نہیں کیا گیا۔کویت پر صدام حسین کی حکومت کے حملے کے بعد عراق پر مسلط کردہ ناکہ بندی کے نتیجے میں بغداد ہوائی اڈے نے 1990 کی دہائی کے دوران کام کرنا بند کر دیا تھا۔