عراق کے کردستان خطے کے پروفیسرطالب محمد شریف عمیر کا جامعہ ملیہ اسلامیہ دورہ

   

پریس ریلیز/ 6 جون :عراقی کردستان کے ڈاکٹر طالب محمد شریف عمیرنے مؤرخہ چار جولائی دوہزار بائیس کو پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ملاقات کی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا ان کا یہ دورہ اربیل پالی ٹکنک یونیورسٹی،وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق،خطہ کردستان،حکومت عراق اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے درمیان علمی اور تحقیقی تعاون کے امکانات کی تلاش کے لیے تھا۔ شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس علمی دورے کے لیے انھیں مبارک باد دی اور تعلیم،فیکلٹی کے تبادلے اور عراق کردستان کے عراقی قومیت والے طلبا کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ دینے کے سلسلے میں جملہ ممکنہ تعاون دینے کی بات کہی۔ اس کے بعد،انھوں نے ’تاریخ اور تہذیبی رواداری اور عراقی کردستان خطے میں کرد لوگوں کے ساتھ ایک ساتھ بوود باش‘ کے موضوع پر ایک خطبہ دیاجس میں یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی اراکین نے شرکت کی۔ پروفیسر عمیر نے ناٹنگھم یونیورسٹی،برطانیہ سے ٹیسول میں ایم۔اے کی ڈگری لی ہے اور صلاح الدین یونیورسٹی اربیل عراق کے کالج آف لنگویجیز سے انگریزی زبان اور اطلاقی لسانیات میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ ان کے اس علمی دورے کو انڈین کونسل آف کلچرل ریلشنز(آئی سی سی آر)وزارت برائے امور خارجہ،حکومت ہند،نئی دہلی نے انجام دیا تھا۔