عرب قائدین کی جو بائیڈن کو انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

   

ابوظبی :عرب قائدین نے جو بائیڈن کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا وائٹ ہاوس مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ امریکہ اور عرب تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے کام کرے گا۔ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان نے امریکی انتخاب میں کامیابی پر جو بائیڈن اور کملا ہیرسن کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ’جو بائیڈن اور کملا ہیرسن کو امریکی انتخاب میں کامیابی پر مبارکبارد۔ امریکی عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کیلیے ہماری مخلص خواہشات‘۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’متحدہ عرب امارات اور امریکہ مضبوط تاریخی شراکت کے ساتھ دوست اور اتحادی ہیں۔ اس شراکت کوملکر مضوط بنانے کے منتظر ہیں‘۔مصر کے صدارتی ترجمان بسام رادی نے کہا کہ مصری صدر عبدالفتاح الیسیی نے بھی ہفتہ کو جو بائیڈن کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔صدر السیسی نے دونو ں دوست ممالک اور عوام کے مفاد میں مصر اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے تعاون اور مشترکہ اقدام پر زور دیا۔عمان کے سلطان ھیثم بن طارق نے جو بائیڈن کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے جس میں عوام اعتماد جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔عراق کے صدر برہم صالح نے ٹویٹ کی کہ ’ با ئیڈن کے ساتھ مشرق وسطی میں امن اور استحکام کو مستحکم کرنے کے منتظر ہیں‘۔’جو بائیڈن ’ایک بہتر عراق کی تعمیر کے لیے‘ ایک دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔ ہم اپنے مشترکہ اہداف کے حصول اور پورے مشرق وسطی میں امن و استحکام کو مستحکم کرنے کیلئے کام کرنے کے منتطر ہیں‘۔اردن کے شاہ عبداللہ جو بائیڈن کے ساتھ مضبوط ذاتی تعلقات رکھتے ہیں نے کہا کہ’ اردن اور امریکہ کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کیلیے منتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں‘۔لبنان کے صدر میشال عون نے امریکہ اور لبنان کے تعلقات میں ’توازن کی واپسی ‘کی امید کا اظہار کیا ہے۔