عرس حضرت محمد شاہ قبلہؒ

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( راست ) : عرس حضرت سید محمد شاہ ہاشم حسینی المعروف حضرت محمد شاہ صاحب قبلہؒ 11 ، 12 اگست بروز جمعہ و شنبہ بمقام درگاہ شریف واقع نامپلی مقرر ہے ۔ 11 اگست بعد نماز عصر صندل شریف از حجرہ گدی شریف تا درگاہ شریف بعد مغرب روشن چراغاں ، 12 اگست صبح 8 بجے قرآن خوانی ، قصیدہ بردہ شریف و مجلس سماع 4 بجے دن تا بعد نماز عشاء مجلس سماع و قل شریف مراسم عرس مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری انجام دیں گے ۔۔

آج محفل نعت ومنقبت
حیدرآباد ۔ 9 اگسٹ ۔(راست) حبیب یوسف بن علی رفیع کی اطلاع کے بموجب بزم ریاض مدینہ کے زیراہتمام زیرسرپرستی الحاج حبیب حسن بن یوسف رفیع المرغنی 10 اگسٹ ، 22 محرم الحرام بروز جمعرات بعد نماز عشاء (9 تا 12 بجے شب) حبیب حسن بن یوسف رفیع کی رہائش گاہ واقع چندرائن گٹہ (بالاپور روڈ) ماہانہ محفل نعت و منقبت سیدالشہداء حضرت امام حسینؓ منعقد ہوگی۔ محفل کا آغاز کمسن قاری قرآن حبیب محسن بن عبدالقادر رفیع کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔

مزید معلومات 9985219559 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ داعی محفل نے نعت خواں و باذوق سامعین سے شرکت کی گذارش کی ہے۔