عرس شریف و جلسہ فیضان اولیاء و طرحی و نعتیہ و منقبتی مشاعرہ

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت الحاج خواجہ سید محمد جیلانی شاہ قادری چشتی کلیمی المعروف قطب پیر صاحب ؒ نزد لوہے کا چارمینار ہائی ٹیک سٹی میں مقرر ہے ۔ 9 ربیع الثانی ہفتہ بعد نماز مغرب جلوس صندل درگاہ شریف سے لوہے کا چارمینار سے ہوتے ہوئے مختلف راستوں سے درگاہ شریف پہنچے گا ۔ بعد نماز عشاء صندل مالی کی رسم سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے ۔ بعد صندل مالی جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری کا خطاب ہوگا ۔ اس کے علاوہ مولانا محمد فصیح الدین نظامی ، مولانا محمد محبوب عالم اشرفی ، مولانا محمد مہتاب چشتی مخاطب کریں گے ۔ 10 ربیع الثانی اتوار بعد نماز مغرب محفل چراغاں بعد نماز عشاء طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ بطرح ’ میرے مصطفی ۔ جیسا رہنما ۔ نہیں کوئی ‘ ۔ ’ دل میں نظر میں آنکھ میں صورت قطب کی ہے ‘ ۔ معتمد مشاعرہ سردار سلیم ہوں گے ۔ بعد ازاں محفل سماع ہوگی ۔