عرس شریف

   

حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر ( راست ) سید شاہ طالب حسین رضوی المدنی کے بموجب حضرت سید شاہ غلام ابو تراب رضوی المدنی المعروف سید امراللہ شاہ ثانی کا دو یومی عرس شریف احاطہ آستانہ عالیہ رضویہ مسومہ درگاہ حضرت امر اللہ شاہؒ مغلپورہ میں 5 جمادی الثانی بمطابق 29ڈسمبر بروز جمعرات مقرر ہے ۔ 4بجے قرآن خوانی بعد نماز عشاء رسم صندل مالی اور چادر گل ، 6جمادی الثانی بروز جمعہ بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف ، بعد نماز عشاء چراغاں مبارک اور ماہانہ فاتحہ حضرت غریب نواز ؒ اور چادر گل و محفل سماع منعقد ہوگی ۔ مراسم عرس شریف حضرت سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی ( سجادہ نشین و متولی آستانہ عالیہ رضویہ ) انجام دیں گے ۔

ختم خواجگان و محفل اذکار
حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر ( راست ) درسگاہ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائیؒ مرکزی آستانہ ابوالعلائیہ اردو شریف عقب پتھر گٹی میں ختم خواجگان و محفل اذکار کی مجلس بروز جمعرات بعد نماز عصر خواتین کیلئے اور بعد نماز عشاء مرد حضرات کیلئے مقرر ہے اور بعد نماز مغرب چراغ روشن کی جائے گی۔
دروس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( راست ) : مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں ہر ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، ہر اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن کے علاوہ پیر تا جمعہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم انجینئر سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔ ۔